ابنا: صدر بشار اسد نے لبنان کي توحيد عربي نامي پارٹي کے رہنما وئام وہاب سے ملاقات ميں شام کي حکومت اور عوام کي استقامت کا سلسلہ جاري رہنے کي يقين دہاني کرائي اور کہا کہ موجودہ دور ملک کے مسائل کو نمٹانے کا دور ہےـ
شام کے صدر نے کہا کہ شام کي استقامت و پائيداري سے علاقے کے خلاف جاري سازشوں اور کشمکش پر بھي خاص اثرات مرتب ہوں گےـ ياد رہے کہ شام ميں مختلف بيروني ملکوں کے مسلح گروہ عام شہريوں کو نشانہ بناتے ہيں اور مغربي اور بعض عرب ممالک اس کے لئے بشار اسد کي عوامي حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانے کي کوشش کر رہے ہيں ........
/169